بلوچستان کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے ریڈیو پاکستا ن کو بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے تقریباً 18 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت بلوچستان کے عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے:ڈی جی صحت
30 جنوری 2017 (15:10)
0

بلوچستان کی حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے آج کوئٹہ میں ریڈیو پاکستا ن کے نمائندے کو بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے تقریباً 18 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام طبی مراکز میں زچہ کیلئے طبی سہولتیں بہتربنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ صوبے میں زچگی کے دوران شرح اموات میں کمی لائی جاسکے۔
صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے 70 نئے مراکز کھولے جائیںگے۔