نوازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا مقصد پاکستان کے عوام کی خدمت اور ملک کوبھرپور انداز میں ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے۔

ملک میں بجلی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے: وزیراعظم
30 جنوری 2017 (14:31)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد عوام کی خدمت اور انہیں با اختیار بنانا ہے ۔وہ رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا مقصد پاکستان کے عوام کی خدمت اور ملک کوبھرپور انداز میں ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بجلی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ رابطے کے منصوبوں سمیت صحت اور تعلیم کے انتہائی اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔