ڈی جی ریڈیو پاکستان خورشید ملک نے آج براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں منصوبے کا جائزہ لیا ۔

ریڈیو پاکستان نے اپنی نشریات کو جدید طرز کی ڈی آر ایم پلس ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا
30 جنوری 2017 (14:23)
0

ریڈیو پاکستان نے اپنی نشریات کو جدید طرز کی ڈی آر ایم پلس ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے تاکہ نشریات موثر انداز میں واضح طور پر سنی جاسکیں۔

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے آج براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں منصوبے کا جائزہ لیا جہاں انہیںڈی آر ایم پلس ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔
انہیں بتایا گیا کہ اس ٹیکنالوجی سے نشریات کامعیار بہتر ہوگا۔ ریڈیو پاکستان کی موجودہ اے ایم اور ایف ایم نشریات کو معمولی ترمیم کے ساتھ اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جاسکے گا۔