آزاد جموں وکشمیر کے برقیات کے وزیر نے ریڈیو پاکستان کے میرپور کے نمائندے کو بتایا کہ اس سلسلے میں لائحہ عمل پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر میں دستیاب آبی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے نجی سرکاری شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے:راجہ نثار
30 جنوری 2017 (13:43)
0

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت علاقے میں دستیاب آبی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے نجی سرکاری شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس کا مقصد بجلی کے بحران پر قابو پانا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے برقیات کے وزیر، راجہ نثار احمد خان نے ریڈیو پاکستان کے میرپور کے نمائندے کو بتایا کہ اس سلسلے میں لائحہ عمل پر کام شروع کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوریا کی حکومت کے ساتھ سات ارب روپے مالیت کی مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کئے جائیں گے۔