امریکی صدر نے یہ بات سات مسلمان ملکوں کے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کرنے کے بعد کہی۔

امریکہ اگلے90 روز میں تمام ملکوں کیلئے ویزے جاری کرنے کا عمل پھر شروع کریگا:ٹرمپ
30 جنوری 2017 (13:30)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اگلے نوے روز میں محفوظ پالیسیوں کی تشکیل کے بعد تمام ملکوں کیلئے ویزے جاری کرنے کا عمل پھر شروع کرے گا۔

انہوں نے یہ بات سات مسلمان ملکوں کے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کرنے کے بعد کہی۔فیصلے سے امریکہ کے متعدد ہوائی اڈوں پر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جہاں ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے کچھ مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔