پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل سائنس سکول پر کام جلد شروع ہوگا۔

حکومت چاروں صوبوں میں سائنس سکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے:ڈاکٹر اشرف
30 جنوری 2017 (13:23)
0

حکومت سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت سائنسی تحقیق اور علوم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے چاروں صوبوں میں سائنس سکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
یہ بات پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل سائنس سکول پر کام جلد شروع ہوگا۔