سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ کانوں تک رسائی کیلئے 160 کلومیٹر طویل شاہراہیں مکمل کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے فاٹا میں معدنیات کی تلاش کا کام تیز کردیا
30 جنوری 2017 (13:12)
0

وفاقی حکومت نے قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں معدنیات کی تلاش کا کام تیز کردیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ کانوں تک رسائی کیلئے 160 کلومیٹر طویل شاہراہیں مکمل کی گئی ہیں۔
معدنیات کی تلاش کیلئے مختلف کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان کمپنیوں نے خیبر اور اورکزئی ایجنسیوں میںایک ہزار دو سو قبائلی لوگوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔