یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران طے پایا۔

امریکہ اور سعودی عرب کا فوجی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
30 جنوری 2017 (13:01)
0

امریکہ اور سعودی عرب نے فوجی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران طے پایا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ پائیدار تزویراتی شراکت داری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد میں وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی فرمانروا نے شام اور یمن میں محفوظ علاقوں کی حمایت اور جاری خانہ جنگی کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی مدد پر بھی اتفاق کیا ہے۔