یہ اتفاق رائے آسٹریلیوی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران طے پایا۔

ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری بارے اوباما انتظامیہ کے وعدے پرعملدرآمد سے اتفاق کیا ہے:آسٹریلوی وزیرا عظم
30 جنوری 2017 (12:36)
0

آسٹریلیا کے وزیراعظم ملیکم ٹرنبل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بحرالکاہل جزیرے کے کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے اوباما انتظامیہ کے وعدے پرعملدرآمد سے اتفاق کیا ہے۔
آسٹریلیوی وزیراعظم نے آج ایک بیان میں کہا کہ یہ اتفاق رائے ان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران طے پایا، انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ اس وقت جزیرے میں مقیم پناہ گزینوں اورپناہ کے متلاشی افراد کو جن کی تعداد کم نہیں ہے دوبارہ امریکہ میں آباد کیا جائے گا۔