امریکہ اور سعودی عرب فوجی تعاون بڑھانے پرمتفق
30 جنوری 2017 (10:18)
0

امریکہ اور سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی اورفوجی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے امریکی صد رڈونلڈٹرمپ اورسعودی فرمانرواشاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوںرہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دیرپاتذویراتی تعلقات قائم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔
بعدمیں وائٹ ہائوس کی طرف سے ایک بیان میں کہاگیا کہ سعودی فرمانروانے شام اور یمن میں محفوظ علاقوں کے قیام اور جاری تنازعات میں بے گھر پناہ گزینوں کی مدد کرنے پربھی اتفاق کیا۔