وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے آج بینچ کے روبرو جائیداد اور وزیراعظم کے خاندان کے افراد میں اس کی تقسیم سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

File Photo

سپریم کورٹ :پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں اسحق ڈار کے وکیل کے دلائل مکمل
30 جنوری 2017 (10:05)
0

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بڑے بینچ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے آج بینچ کے روبرو جائیداد اور وزیراعظم کے خاندان کے افراد میں اس کی تقسیم سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے اپنے دلائل مکمل کئے۔
حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل کا آغازکیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حسن نواز لندن کے فلیٹوں کے اصل مالک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا لندن کے فلیٹوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سلمان اکرم راجہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔