File Photo

وزیراعظم کی قیادت میں ملک اقتصادی لحاظ سے ترقی کررہاہے:کرمانی
30 جنوری 2017 (09:23)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک سیاسی اوراقتصادی لحاظ سے ترقی کررہاہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ معیشت فروغ پارہی ہے اور ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی ہوئی ہے ا ور اس ناسور کا ملک سے جلد خاتمہ کردیاجائے گا۔

آصف کرمانی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا اور یہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود جاری رہے گا۔