File Photo

کراچی میں ایٹمی بجلی منصوبوں پر ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری
30 جنوری 2017 (09:16)
0

کراچی میں دوبڑے ایٹمی بجلی منصوبوںKnupp II and IIIپر ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے جن سے بائیس سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

Knupp کے سرکاری ذرائع نے ہمارے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ بجلی کے یہ منصوبے 2020ء میں بجلی پیدا کرنا شروع کرینگے۔
بجلی گھر چین پاکستان اقتصادی راہداری تعاون کے ساتھ تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب انسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔