عالمی برادری کی ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں پر تنقید
30 جنوری 2017 (08:23)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پابندی پر کئی ملکوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو امتیازی قرار دیاہے۔

عرب لیگ نے ان پابندیوں کوغیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے ان پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکل نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو جواز بناکر اس قسم کے اقدامات نہیں کئے جاسکتے اورکسی مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کوبالعموم مشتبہ قرار دینے کابھی کوئی جواز نہیں بنتا۔
فرانس کے وزیرخارجہ Jean Marc Ayrault نے کہاکہ دہشتگرد کسی قومیت کالحاظ نہیں کرتے اور اس کے جواب میں امتیازی سلوک درست نہیں ہے۔
برطانیہ کے وزیرخارجہBoris جانسن نے اس فیصلے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے ٹیویٹ میں اسے دنیا کو منقسم کرنے کااقدام قرار دیا اور کہاکہ کسی کو اس کی قومیت کی بنیاد پر نشانہ بناناغلط ہے۔
سبانیوزایجنسی کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ اس قسم کے فیصلے انتہاپسندی کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں۔