File Photo

ملک میں بعض مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان:محکمہ موسمیات
30 جنوری 2017 (07:31)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ژوب ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی ،گوجرانوالہ، لا ہور ڈویژن اوراسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اوربالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور گیارہ
کراچی چودہ
کوئٹہ دس
گلگت دو
مری تین،اور
مظفرآباد نوڈگری سینٹی گریڈ