File Photo

امریکہ نوے دنوں میں ویزوں کا اجراء پھر شروع کرے گا:ٹرمپ
30 جنوری 2017 (07:24)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ان کاملک اگلے نوے دنوں میں اپنی پالیسیوں پرنظرثانی اور انہیں مزید محفوظ بناکر تمام ملکوں کو ویزوں کا اجراء پھر شروع کرے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں اس تاثر کو مسترد کردیا کہ امریکہ میں پناہ گزینوں اور مسلم اکثریت والے سات ملکوں کے شہریوں پرپابندی کامقصد مسلمانوں پر پابندی لگانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں چالیس سے زائد اسلامی ملک ایسے بھی ہیں جو اس حکم نامے سے متاثر نہیں ہوئے۔
اُدھرڈونلڈٹرمپ کو اس فیصلے پر ملک اوربیرون ملک تنقید کاسامنا ہے اور ان کیخلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
ڈیموکریٹس کے علاوہ بڑی تعداد میں ری پبلکنز نے بھی عدالت میں اس فیصلے کوچیلنج کئے جانے اور ملکی ہوائی اڈے پر ہنگاموں کے پیش نظر اس فیصلے پرنکتہ چینی کی ہے۔
ٹرمپ کے نقادوں کاکہنا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ امریکی قانون اور آئین کے منافی ہے۔