File Photo

آزادکشمیر میں لینڈمافیا کیخلاف مہم شروع کی گئی:حیدر
30 جنوری 2017 (07:15)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں لینڈمافیا کیخلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے۔

برطانیہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اراضی کی الاٹمنٹ کے گزشتہ دس برس کے ریکارڈ کی مکمل طورپر جانچ پڑتال کی جائے گی کہ سرکاری زمینیں کیسے سیاسی رشوت کے طورپر الاٹ کی گئیں۔
فاروق حیدر نے کہاکہ آزادکشمیرمیں میرٹ کے اصول کاتقدس بحال کرنا ان کامشن ہے۔