File Photo

پشاور کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے تیرہ ارب روپے خرچ کئے گئے:خٹک
30 جنوری 2017 (07:12)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ پشاور کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے دریائے کابل کے حفاظتی پشتوں پر تیرہ ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے و ن ونڈو سروس شروع کی ہے اور صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔
پرویزخٹک نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں نے رشکئی انڈسٹریل ا سٹیٹ میں صنعتوں کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔