File Photo

عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم کا وافرذخیرہ موجود ہے:شفیق
30 جنوری 2017 (07:06)
0

گلگت بلتستان کے وزیرخوراک محمدشفیق نے کہاہے کہ علاقے کے عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم کا وافرذخیرہ موجود ہے۔

اسلام آباد میں ریڈیوپاکستان کے نمائندے اعجاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو اعانتی نرخوںگندم کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی حکومت علاقے میں گندم کی پیداوار میں بہتری کی غرض سے کسانوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیر نے کہاکہ حکومت کسانوں کو گندم کے اعلیٰ معیار کے بیج فراہم کررہی ہے اور ان سے چار ہزار روپے فی تھیلہ کی امدادی قیمت پر گندم خریدے گی۔