وزیراطلاعات نے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا ہے ۔

عمران قوم کو خیبر پختونخوا میں قومی لائحہ عمل بارے پیشرفت سے آگاہ کریں:رشید
30 جنوری 2015 (20:14)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کے بارے میں پیش رفت سے قوم کو آگاہ کریں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا ہے ۔
پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان صرف کرکٹ کے بارے میں جانتے ہیں اس لئے وہ ملکی معیشت اور توانائی بحران کے بارے میں اظہارخیال نہ کریں۔