صدر نےاعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملیحہ لودھی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

صدرمملکت سےاقوام متحدہ کیلئےنامزدسفیرکی ملاقات
30 جنوری 2015 (15:18)
0

اقوام متحدہ کے لئے نامزد سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے آج اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ان سے باتیں کرتے ہوئے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی جیسی تجربہ کار اور مدبر سفیر کی تعیناتی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ملیحہ لودھی نے یقین دلایا کہ وہ عالمی ادارے میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔