شجرکاری کے قومی دن کو شہداء پشاور سے منسوب کرانے کا فیصلہ۔

موسم بہار شجرکاری مہم:ایک کروڑ20لاکھ پودے لگانے کاہدف
30 جنوری 2015 (21:39)
0

موسم بہار کی شجر کاری مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔
یہ فیصلہ جمعہ کو اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے سیکرٹری عارف احمدخان کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 2015 کی شجر کاری کے قومی دن کوجو آئندہ ماہ کی دس تاریخ کومنایاجائے گا شہدا پشاور سے منسوب کرایاجائے ۔