اب تک ملک میں ایک کروڑ63 لاکھ موبائل فون سمز کی تصدیق کی گئی ۔

دہشت گردی کیخلاف قومی لائحہ عمل کے تحت8800سے زائد مشتبہ دہشت گرد گرفتار
30 جنوری 2015 (20:18)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایات کے مطابق تمام صوبوں ، آزادجموں وکشمیر اورگلگت بلتستان کی حکومتیں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے قومی لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔
اس سلسلے میں پنجاب میں نوہزار سے زیادہ سندھ میں ایک ہزار ایک سواٹھتہر ، خیبرپختونخوا میں دوہزار تین سوچھبیس ، بلوچستان میں تیس ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین سو بائیس ، آزادجموں وکشمیر میں پانچ سوتین، گلگت بلتستان میں سولہ اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں سینتالیس کارروائیاں کی گئیں۔
پنجاب میں ایک ہزار آٹھ سو انسٹھ مشتبہ دہشت گرد گرفتارکئے گئے جبکہ سندھ میں ایک ہزار ایک سواٹھتہر ، خیبرپختونخوا میں چار ہزار نوسوانچاس، بلوچستان میں دوسوتریسٹھ، اسلام آباد میں چار سو پچپن، آزادجموں وکشمیر میں پانچ ، گلگت بلتستان میں دس اورفاٹا میں ایک سواٹھارہ دہشت گردوں کوگرفتارکیاگیا سندھ میں دہشت گردوں کے پینتیس نیٹ ورک ، خیبرپختونخوا میں ایک سو تین اور بلوچستان میں ایسے چار LINKS کی نشاندہی کی گئی۔
اب تک ملک میں کل ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ موبائل فون سمز کی تصدیق کی گئی ہے۔