صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

اقوام متحدہ کیلئے نامزد سفیر ملیحہ لودھی کی صدر ممنون سے ملاقات
30 جنوری 2015 (17:46)
0

اقوام متحدہ کے لئے نامزد سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
ان سے باتیں کرتے ہوئے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی جیسی تجربہ کار اور مدبر سفیر کی تعیناتی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
ملیحہ لودھی نے یقین دلایا کہ وہ عالمی ادارے میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔