امور داخلہ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ ہے۔

سینیٹ: حکومت تمام مذہبی مدارس کا اندراج کرے گی
30 جنوری 2015 (21:59)
0

سینٹ کو آج(جمعہ کے روز) وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ حکومت تمام مذہبی مدارس کا اندراج کرے گی تاکہ انہیں قومی دھارے میں لایا جا سکے۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ ہے۔
ایک سوال پر وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کمیٹی نے متعلقہ فریقوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ پیمرا قوانین پر موثر عملدرآمد کیلئے موجودہ ضابطہ اخلاق میں ابہام دور کئے جاسکیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ یونیسکو نے پاکستان میں عالمی ورثہ کے مقامات کے تحفظ کیلئے تقریبا ً ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔
ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے ایک سوال پر کہا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کے لئے اب تک چھ ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کئے ہیں۔