یونیورسٹیوں میں تحقیق کے نئے شعبے متعارف کرانے کی ضرورت ہے:صدر ممنون
30 جنوری 2015 (21:13)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کے نئے شعبے متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی یونیورسٹیوں اور اعلی کے اداروں میں توانائی کے بارے میں کورس شروع کئے جانے چاہئیں ۔