لاہور میں این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار نو ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ ہے جبکہ موجودہ طلب بارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔

30 جنوری 2015 (15:34)
0

ملک میں بجلی کی مجموعی قلت دو ہزار نو سو پچاس میگاواٹ ہے۔آج لاہور میں این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار نو ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ ہے جبکہ موجودہ طلب بارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی پیداوار میں سے آئی پی پیز چھ ہزار دو سو بیس میگاواٹ ، تھرمل یونٹس سے ایک ہزار چار سو پچاسی جبکہ ایک ہزار آٹھ سو اسی میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
نہروں میں پانی کی بندش کی وجہ سے تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی کا بہاؤ کم ہے اور نہروں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے گا۔