ایوان بالا میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مرحوم شاہ پاکستان کے ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔

سینیٹ کاسعودی فرمانروا عبداﷲ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
30 جنوری 2015 (13:33)
0

سینٹ نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں سعودی عرب کے فرمانروا عبداﷲ بن عبدالعزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔یہ قرارداد قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے پیش کی جس میں سوگوار خاندان اور سعودی عرب کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مرحوم شاہ پاکستان کے ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔ پاکستانی عوام مشکل کی ہر گھڑی میں ان کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی بھرپور امداد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


قراراد میں کہا گیا کہ سعودی فرمانرواامت مسلمہ اوردنیا میں ایک خاص مقام رکھتے تھے اور انتہائی قابل احترام تھے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایوان میں سعودی فرمانروا عبداﷲ بن عبدالعزیز اور سابق وفاقی وزیر کلثوم سیف اﷲ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔