وہ اسلام آباد میں UNAICO پاک پرائیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چیئرمین احتساب بیورو کا جعلی بچت سکیموں کیخلاف شعور اجاگر کرنے پر زور
30 جنوری 2015 (17:49)
0

قومی احتساب بیورو کے نائب چیئرمین سعید احمد سرگانہ نے عوام میں جعلی بچت سکیموں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ جمعہ کو اسلام آباد میں UNAICO پاک پرائیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب ظاہر شاہ نے پریزنٹیشن میں بتایا کہ UNAICO پاک پرائیویٹ لمیٹڈ کئی سطح پر مارکیٹنگ کے غیرقانون کاروبار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے میں ملوث تھی۔
دوسرے مرحلے میں دو سو پندرہ متاثرین میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی گئی۔