ابرار حسین نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی طرف سے مبارکباد کا ایک خط بھی پیش کیا۔

پاکستانی سفیر کی نئے افغان وزیرخارجہ سے ملاقات،عہدہ سنبھالنےپرمبارکباد
30 جنوری 2015 (10:45)
0

افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کابل میں نئے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی طرف سے انہیں مبارکباد کا ایک خط بھی پیش کیا۔مشیر خارجہ نے اپنے خط میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جامع اور پائیدار شراکت داری قائم کرنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔