فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری کا معاملہ جرائم کی عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے۔

مغربی کنارے میں مکانات کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ جنگی جرم ہے:فلسطین
30 جنوری 2015 (17:57)
0

فلسطین نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں مکانات کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ ایک جنگی جرم ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے کہا کہ اسرائیل کا اعلان ایک جنگی جرم ہے اور آبادکاری کا معاملہ جرائم کی عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے۔
اس سے پہلے اسرائیلی آبادکاری پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے کہا کہ حکومت نے مغربی کنارے میں چارسو پچاس گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں۔
امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات یہودی آبادی کے باعث گزشتہ سال بلانتیجہ ختم ہوگئے تھے۔