امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقتول امریکی محکمہ دفاع کے ایک ٹھیکے پر کام کررہے تھے۔

افغانستان: کابل ائیرپورٹ پر حملے میں3 امریکی ٹھیکیدار ہلاک
30 جنوری 2015 (14:10)
0

افغانستان میں کابل ائیرپورٹ پر تین امریکی ٹھیکیدار ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقتول امریکی محکمہ دفاع کے ایک ٹھیکے پر کام کررہے تھے۔
افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرنے والے مغربی فوجیوں اور شہریوں کو وردیوں میں ملبوس افغان شہریوں کی جانب سے جان لیوا حملوں کا سامناہے جنہوں نے اپنے ہم منصب افراد کو نشانہ بنانا شروع کردیاہے۔


ا س سے پہلے ملک کے مشرقی حصوں میں کم ازکم16 افراد اس وقت ہلاک اور39 زخمی ہوگئے جب ایک خودکش حملہ آور نے سڑک پر نصب ایک بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے موقع پر خودکو دھماکے سے اڑا دیا۔