خارجہ پالیسی کی سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان افراد پر آئندہ مارچ سے ستمبر تک چھ ماہ کیلئے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور اثاثے منجمد کرلئے گئے ہیں۔

یورپی یونین کا روس کی یوکرین میں مداخلت پر پابندیوں کی بلیک لسٹ میں نئے نا م شامل کرنے پراتفاق
30 جنوری 2015 (14:08)
0

یورپی یونین نے روس کی یوکرین میں مداخلت پر پابندیوں کی بلیک لسٹ میں نئے نا م شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور وہ مزید پابندیوں کے اقدامات پر کام شروع کرے گی۔برسلز میں خارجہ پالیسی کی سربراہ Federica Mogheriniنے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تشدد میں اضافے کے بعد وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا جس میں ان افراد کی فہرست اضافہ پر اتفاق کیاگیا جن پر آئندہ مارچ سے ستمبر تک چھ ماہ کیلئے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور جن کے اثاثے منجمد کرلئے گئے ہیں۔

ادھر روس نے امریکہ اور یورپ پر یوکرین کی جنگ میں ملوث جماعتوں کی امداد بند کرنے پر زور دیاہے۔یورپی سلامتی کے تحفظ کے ادارے میں روس کے نمائندےAnderi kelinنے ا ن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کی قیادت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتاہے۔