محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں اتوار کو ملک میں داخل ہوںگی اور توقع ہے کہ منگل تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیںگی۔

بالائی علاقوں اوربلوچستان میں پہاڑوں پربرف باری اورمزید بارشوں کی پیش گوئی
30 جنوری 2015 (13:56)
0

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اوربلوچستان میں پہاڑوں پربرف باری اورمزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مغربی ہوائیں اتوار کو ملک میں داخل ہوںگی اور توقع ہے کہ منگل تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیںگی۔


ان ہوائوں کی وجہ سے زیریں خیبرپختونخوا ، شمالی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برف باری ہوگی۔