شیر جہان میر نے چیف الیکشن کمشنر کو حکومت کی جانب سے انتخابات کے مقررہ وقت میں انعقادکیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ کاشفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ
30 جنوری 2015 (20:54)
0

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر نے مئی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندے شیر محمد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے آج چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ انتخابات کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جانب سے مقررہ وقت میں انعقادکیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔