صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں اور طلباء کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخواکےسرکاری سکولوں کی سیکورٹی مضبوط بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری
30 جنوری 2015 (13:47)
0

خیبر پختونخواء حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی سیکورٹی مضبوط بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کئے ہیں۔پشاور میں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں اور طلباء کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔