صدر ممنون ،وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کی۔

 شکارپور:دھماکے میں 57افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
30 جنوری 2015 (17:35)
0

  شکارپور کے علاقے لکھی دار میں جمعہ کو ایک دھماکے میں 57 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
لاڑکانہ زون کے ڈی آئی جی پولیس سائیں رکھیو میرانی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک شخص بارودی مواد چھپا کر امام بارگاہ میں لے گیا اور دھماکہ کر دیا\\\' انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت بہت سے افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے وہاں جمع تھے۔
صدر ممنون حسین \\\' وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ہسپتال کے حکام کو زخمیوں کو علاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ادھر \\\' زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فوج کی چار ایمبولینس گاڑیاں\\\' ادویات اور ڈاکٹر پنوں عاقل سے شکارپور بھجوا دیئے گئے ہیں۔