وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا ہے کہ تعلیم ، صحت ، امن وامان اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے ضروری اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

تمام محکموں میں سزاء وجزا کا نظام ہونا بہت ضروری ہے:شہباز شریف
30 جنوری 2015 (13:38)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ، صحت ، امن وامان اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے ضروری اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں اور اداروں میں سزاء وجزا کا نظام ہونا بہت ضروری ہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر ضلع میں سماجی شعبوں میں کام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی۔