یہ فیصلہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کیا گیا۔

30 دسمبر 2015 (19:06)
0

پاکستان اور افغانستان کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کیا گیا۔
اس ہاٹ لائن پر دونوں ڈائریکٹرز جنرل کے درمیان بدھ کورابطہ ہوا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی افواج سے متعلق امور اور فریقین کے کور کمانڈرز کے درمیان ملاقات کی تاریخوں پر بات چیت کی۔
انہوں نے پاک افغان سرحد کے ساتھ رابطے میں اضافے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔