وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ مغربی روٹ اپنی خصوصیات کا حامل ہوگا جو چین کی طرف سے خنجراب ' کاشغرسیکشن میں موجود ہیں۔

اقتصادی راہداری مغربی حصے پر کام من وعن شروع ہوگا
30 دسمبر 2015 (17:40)
0

سینٹ کو بدھ کے روزیقین دلایا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی حصے پر آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق کام کیا جائے گا۔
وقفہ سوالات کے دوران منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مغربی روٹ کا 650 کلومیٹر طویل حصہ نامکمل تھا اور حکومت نے اگلے سال کے آخر تک اسے مکمل کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برہان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک پر کام جلد شروع ہو جائے گا اور اس حوالے سے پیشکشیںوصول کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ مغربی روٹ اپنی خصوصیات کا حامل ہوگا جو چین کی طرف سے خنجراب ' کاشغرسیکشن میں موجود ہیں۔
پانی و بجلی کے وزیر نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں اور نجی صارفین کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 185 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضائع ہونے والی گیس اس کی کُل فراہمی کا دس فیصد بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں تیس ارب روپے مالیت کی گیس غیر قانونی طریقے سے حاصل کی جارہی ہے۔
چیئرمین سینٹ نے PIA کی نجکاری سے متعلق سید طاہر حسین مشہدی اور دیگر ارکان کی تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی۔
تحریک پر بحث جمعے کو ہوگی۔