امریکہ،ترکی کی مردان دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
30 دسمبر 2015 (14:16)
0

امریکہ نے مردان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں چھبیس افراد شہید ہوگئے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان Mark C. Toner نے حملے سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

 ترکی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مردان میں دہشت گردی کے ہلاکت خیز حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو ہر ممکن امداد کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔