وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔

حکومت شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دے رہی ہے:دستگیر
30 دسمبر 2015 (10:09)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دے رہی ہے اور کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے امن بحال ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں جرائم کی شرح بھی کم ہوئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آپریشن کے حوالے سے سندھ حکومت کے تمام تحفظات دورکرے گی۔