افغان صدر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس کے نتیجے میں کیے جانے والے اقدامات سے امن عمل کی بحالی کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

افغانستان میں اگلے ہفتے پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں کا اجلاس
30 دسمبر 2015 (11:19)
0

افغانستان میں اگلے ہفتے پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں کا ایک اجلاس ہوگا تاکہ طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کا لائحہ عمل وضع کیا جاسکے۔

افغان صدر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس کے نتیجے میں کیے جانے والے اقدامات سے امن عمل کی بحالی کی کوششوں میں مدد ملے گی جو اس سال جولائی میں معطل ہوگیا تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن عمل کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے ہرملک اپنا کردار ادا کرے گا۔