پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر نے کہا کہ حکومت گیس کا بحران حل کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرے گی۔

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے:خاقان
30 دسمبر 2015 (10:34)
0

پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں اضافے تک توانائی کے بحران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔  خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت گیس کا بحران حل کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبے کے تحت گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے مختلف مرحلوں میں کام شروع ہوچکا ہے۔ جس پر چار سو ارب روپے لاگت آئیگی۔

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جاسکا۔