وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اقتدار میں آتے ہی پہلے دن سے پی آئی اے کی تنظیم نو شروع کرچکی ہے۔

پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں:ڈار
30 دسمبر 2015 (10:05)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار میں آتے ہی پہلے دن سے پی آئی اے کی تنظیم نو شروع کرچکی ہے۔ اس کے فضائی بیڑے کی تعداد اٹھارہ سے بڑھا کر اڑتیس کی گئی ہے جو چالیس تک پہنچ جائے گی۔  سٹیل ملز کی نجکاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شروع میں سندھ حکومت نے سٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے مالی خسارے میں پچاس فیصد کمی کی ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی خطے میں بہترین ہے۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے ٹیکس اور توانائی اصلاحات ناگزیر تھیں اور مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے ٹیکس میں اضافہ ہی واحد طریقہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام اور ملک میں خوشحالی کیلئے ٹیکس اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔