دونوں ملکوں نے شام میں حزب اختلاف کے اتحاد کی حمایت کی

سعودی عرب، ترکی کاسٹرٹیجک تعاون کونسل کے قیام کا فیصلہ
30 دسمبر 2015 (17:36)
0

ترکی اور سعودی عرب نے فوجی اور اقتصادی اشتراک عمل اور سرمایہ کاری کے لئے ایک سٹرٹیجک کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے ریاض میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ملاقات میں ہوا۔
دونوں ملکوں نے شام میں حزب اختلاف کے اتحاد کی حمایت کی ' انہوں نے روسی فضائیہ کے جاری حملوں پر بھی نکتہ چینی کی جو داعش کے بجائے حزب اختلاف کے گروپوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔