اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تمام سیاستدانوں پر زور دیا کہ انتخابات کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات کو قانونی اور پرامن ذرائع سے حل کریں۔

بان کی مون کا جمہوریہ وسطی افریقہ میں پرامن انتخابات پر زور
30 دسمبر 2015 (14:31)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں پرامن اور قابل اعتماد انتخابات پر زور دیا ہے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ آج ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 2013 کے فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد استحکام کی طرف ملک کی پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تمام سیاستدانوں پر زور دیا کہ انتخابات کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات کو قانونی اور پرامن ذرائع سے حل کریں۔