وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی منظوری سے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز شہر میں موجود ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کراچی آپریشن جاری ہے:قائم
30 دسمبر 2015 (14:13)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کراچی آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب اقدامات کے ذریعے شہر میں 80 فیصد امن بحال ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی منظوری سے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز شہر میں موجود ہیں۔