چودھری نثار علی نے کہاکہ قومی لائحہ عمل کے نتیجے میں ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

قومی لائحہ عمل ملکی سلامتی کا ایجنڈا ہے:وزیر داخلہ
30 دسمبر 2015 (19:11)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل پاکستان کی سلامتی کا ایجنڈا ہے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

بدھ کی شام سینٹ میں قومی لائحہ عمل کے بارے میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لائحہ عمل مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ بیس میں سے دس نکات صوبوں' آٹھ مختلف وزارتوں اور دیگر نکات فوج اور خفیہ ایجنسیوں سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل کے پندرہ نکات پر پیش رفت اطمینان بخش ہے جبکہ باقی پانچ پر سست روی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ قومی لائحہ عمل کے نتیجے میں ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس میں بیس ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موبائل سموں کی تصدیق کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں ان کے استعمال کے بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔