وزارت پانی و بجلی، خیبر پختونخوا حکومت پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ نئے ٹیرف کے تعین کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل لے کر جائیں گی۔

خیبر پختونخواپن بجلی منصوبے: بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے:خواجہ
30 دسمبر 2015 (19:17)
0

پانی و بجلی کے وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں کے قیام کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیرنے صوبائی حکومت سے کہا کہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی غرض سے اس طرح کے منصوبوں کیلئے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرے۔
ملاقات میں خیبرپختونخواہ کے پن بجلی کے خالص منافع اور بجلی کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی اور بجلی کی وزارت اور خیبرپختونخواہ کی حکومت دونوں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ نئے ٹیرف کے تعین کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل لے کر جائیں گی۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبائی حکومت بقایاجات اور بجلی کے موجودہ بلوں کی وصولی کیلئے ہر ممکن معاونت کریں گی۔